کھیلتا پنجاب گیمز میں میرٹ پر کمپرومائز نہیں ہوگا:ڈی جی سپورٹس

کھیلتا پنجاب گیمز میں میرٹ پر کمپرومائز نہیں ہوگا:ڈی جی سپورٹس

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز میں میرٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،پنجاب میں ایک طویل عرصہ بعد گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے مقابلے کروائے جارہے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں میچز کے شیڈول اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، ۔ڈی جی سپورٹس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز پنجاب کی تاریخ کے بڑے گیمز ہیں ، جس میں گراس روٹ لیول سے ڈویژن اور صوبائی سطح تک کھیلوں کے مقابلے ہوں گے ،کھیلتا پنجاب گیمز میں پنجاب کے 5 ہزار سے زائد سپورٹس کلبز کے کھلاڑی شریک ہوں گے، پنجاب میں سپورٹس کلبز کے پہلی مرتبہ مقابلے کرانے جارہے ہیں، کھیلتا پنجاب گیمز میں میرٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز سے نچلی سطح سے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے، کھلاڑیوں کو ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے، پنجاب میں ایک طویل عرصہ بعد گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے مقابلے کروائے جارہے ہیں۔ کھیلتا پنجاب گیمز ستمبر کے آخرمیں شروع ہوں گے ۔اجلاس میں تمام سپورٹس افسران اپنے ڈسڑکٹ اور ڈویژن بارے بریفنگ اور کھیلتا پنجاب گیمز کو کامیاب بنانے کیلئے تجاویز دی گئیں۔اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کے والد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں