پنجاب پریمیئر لیگ ٹی 20 کا 4 اکتوبر سے گوجرانوالہ میں آغاز

 پنجاب پریمیئر لیگ ٹی 20 کا 4 اکتوبر سے گوجرانوالہ میں آغاز

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پنجاب پریمیئر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 4 اکتوبر سے گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں ہوگا۔۔۔

 11 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں صوبہ بھر سے 8 ٹیمیں لاہور لیپرڈز، گوجرانوالہ ٹائیٹنز، گجرات کنگ، ائیر سیالکوٹ، راولپنڈی مارخور، ملتان اسٹالینز اور رحیم یار خان تھنڈر حصہ لیں گی۔ گوجرانوالہ ٹائیٹنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کیلئے ٹرائل آج جناح سٹیڈم میں ہوں گے، ٹرائل کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا، سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور پنجاب پریمیئر لیگ کے مینٹور توفیق عمر کھلاڑیوں کا انتخاب کر ینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں