سپینش لالیگا:ریال میڈرڈ، سیلٹا ویگو ،بارسلونااور ایتھلیٹک نے میچ جیت لئے
میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک)ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں ریال میڈرڈ، سیلٹا ویگو ،بارسلونااور ایتھلیٹک کلب نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ۔
ریال میڈرڈ نے ریال سوسی ڈیڈ کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ سیلٹا ویگوکی ٹیم نے ریال ویلاڈولڈ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول ، بارسلونا نے گیرونا کوایک کے مقابلے میں 4 گول، ایتھلیٹک نے لاس پالماس کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔