پریمیئر لیگ:چیلسی،آرسنل اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی فتح
لندن (سپورٹس ڈیسک)مانچسٹر نے انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی،آرسنل اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔
چیلسی کی ٹیم نے بورن ماؤتھ کو 1-0گول سے شکست دی،آرسنل کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیم کو 1-0 گول سے مات دی جبکہ نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم نے حریف وولور ہیمپٹن کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ وائٹالٹی سٹیڈیم، بورن ماتھ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں چیلسی کی ٹیم نے بورن ماؤتھ کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا۔ چیلسی کی جانب سے واحد گول کرسٹوفر نکونکونے میچ کے 86 ویں منٹ پر سکو رکیا۔ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد میزبان ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیم کو 1-0 گول سے ہرا دیا۔ آرسنل کی جانب سے فیصلہ کن گول گیبریل میگلہیس نے میچ کے 64 ویں منٹ پر سکور کیا۔ مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم نے میزبان حریف ٹیم وولور ہیمپٹن کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔