سری لنکا کا نیوزی لینڈ کیخلاف16رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

سری لنکا کا نیوزی لینڈ کیخلاف16رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

کولمبو (سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کرکٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔۔

اوشادا فرنینڈوکی 18 ماہ بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔اوپننگ بلے باز نشان مدوشکا 16 رکنی سکواڈ میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 18 ستمبر سے گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 ستمبر سے اسی مقام گال میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ لنکن ٹیم کی قیادت دھننجایا ڈی سلوا کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دیموتھ کرونارتنے ، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، کامندو مینڈس، سدیرا سماراویکرما، اوشادا فرنینڈو، اسیتھا فرنینڈو، وشوا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، پربت جے سوریا، رمیش مینڈس، جیفری وینڈرسے اور میلان رتھنائیکے شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں