ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کو شکست

ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو کے  پہلے راؤنڈ میں پاکستان کو شکست

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کو شکست ہوگئی۔ڈیوس کپ ٹائی میں بارباڈوس نے پاکستان کو تین ۔

ایک سے شکست دی۔ ڈبلز میں اعصام اور عقیل کی جوڑی کو ڈاریان کنگ اور ہیڈن لوئس کی جوڑی نے ہرایا۔ڈبلز میں بارباڈوس کا پاکستان کے خلاف جیت کا سکور سات ۔ چھ، چھ ۔ سات اور چھ ۔ دو رہا۔پہلے ریورس سنگل یوسف خلیل کو ڈاریان کنگ نے چھ ۔ تین اور چھ ۔ صفر سے ہرایا۔پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم اب گروپ ٹو میں بقا کیلئے پلے آف کھیلے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں