قومی ٹیم ساف انڈر17چیمپئن شپ کیلئے بھوٹان روانہ ہوگئی

قومی ٹیم ساف انڈر17چیمپئن  شپ کیلئے بھوٹان روانہ ہوگئی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کو حکومت کی جانب سے ساف انڈر17چیمپئن شپ 2024 بھوٹان کے لئے این او سی جاری کر دیا گیا ۔

قومی ٹیم اسلام آباد سے بھوٹان روانہ ہوگئی۔ قومی ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز سے براستہ د بئی تھمپو پہنچے گی ۔ساف انڈر17چیمپئن شپ 20 سے 30 ستمبر تک تھمپو میں کھیلی جائے گی۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز نیپال کیخلاف 21 ستمبر کو میچ سے کرے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں