ویمن کرکٹرز کا ڈیٹا مرتب کرنے کیلئے اینالسٹ کی تقرری کا فیصلہ

ویمن کرکٹرز کا ڈیٹا مرتب کرنے  کیلئے اینالسٹ کی تقرری کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویمن کرکٹرز کا مکمل ڈیٹا ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے مخصوص کرکٹ اینالسٹ کی تقرری کی جائے گی۔

ویمن کرکٹ کے لیے کرکٹ اینالسٹ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے ، کرکٹ اینالسٹ ویمن کرکٹرز کی پرفارمنس کا ڈیٹا اور ویڈیوز تیار کرے گا۔ڈیٹا اور ویڈیوز کی مدد سے ویمن کرکٹرز کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں