پاکستان کرکٹ آئی سی یو میں ، اسے ڈاکٹر کی ضرورت :راشدلطیف
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ اسوقت آئی سی یو میں ہے اور اسے ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔۔
سابق وکٹ کیپر نے پی سی بی کے اندر مسلسل تبدیلیوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل خراب کارکردگی نے سابق کرکٹرز اور شائقین کو پلئیرز پر تنقید کرنے کیلئے اکسایا۔ جسمانی اور مالی طور پر چیزوں کو چلانے کیلئے تکنیکی طور پر مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے ، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بہت سے مسائل ہیں، چاہے وہ میدان میں ہوں یا میدان سے باہر! قومی ٹیم کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بڑا چیلنج درپیش ہے کیونکہ انہیں اگلے ماہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کا سامنا کرنا ہے ۔