سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان اور اسرائیلی کھلاڑی آمنے سامنے ہونگے

 سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان اور  اسرائیلی کھلاڑی آمنے سامنے ہونگے

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے اویس منیرعالمی 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلہ کریں گے ۔

آج سے منگولیا میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے گروپ کے میں ٹاپ سیڈ اویس منیر کا پہلے روز میزبان کھلاڑی سیڈ 2 الزیٹوگٹوکھ دیواسورین سے مقابلہ ہوگا۔دوسرے میچ میں ان کا ٹکراو سیڈ 3 سنگا پور کے جیا جون اونگ سے طے ہے جبکہ آخری گروپ میچ میں کل اویس منیر کا سامنا سیڈ 2اسرائیل کے شاچر روبرگ سے ہوگا۔ دوسرے پاکستانی اورگروپ جے کے ٹاپ سیڈ اسجد اقبال ابتدائی میچ میں میزبان کیوئسٹ سے مقابلے کے بعد دوسرے میچ میں بھارت کے پنڈورانگا کو زیر کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ تیسرے اور آخری گروپ میچ میں عالمی کپ کے برانز میڈلسٹ عراقی کھلاڑی علی جلال علی کا سامنا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں