ٹی20ایمرجنگ ایشیا کپ 18اکتوبر سے عمان میں شروع

 ٹی20ایمرجنگ ایشیا کپ 18اکتوبر سے عمان میں شروع

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز ٹی20 ایمرجنگ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ،کرکٹ کھیلنے والے ایشین ممالک کی اے ٹیموں کے درمیان ایمرجنگ ایشیا کپ ہوگا ۔۔

18 اکتوبر سے عمان میں شروع ہوگا ۔اے سی سی کے اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، ہانگ کانگ، میزبان عمان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شامل ہے ۔ایشین کرکٹ کونسل نے ایمر جنگ ایشیا کپ کی ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا ہے ، گروپ اے میں سری لنکا اے ، بنگلادیش اے ، افغانستان اے اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے ۔ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کی ٹیموں کو شامل کیا ہے ، پاکستان اور بھارت کا گروپ میچ 19 اکتوبر کو شیڈول ہے ۔ایونٹ میں پاکستان اے ٹیم 21 اکتوبر کو عمان اور 23 اکتوبر کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی۔ سیمی فائنلز 25 اکتوبر کو ہونگے جبکہ فائنل 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں