ایتھلیٹس کی ناقص کارکردگی،پی ایس بی کی اے ایف پی سے وضاحت طلب

ایتھلیٹس کی ناقص کارکردگی،پی ایس بی  کی اے ایف پی سے وضاحت طلب

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس کی ناقص کارکردگی پر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) سے وضاحت طلب کرلی ۔

 پی ایس بی نے ایک خط کے ذریعے ٹیم کی تیاری اور سلیکشن کے معیار پر سوالات اٹھائے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں منعقدہ چیمپئن شپ کے نتائج ٹیم کی تشکیل اور اس کی سلیکشن پر سوالات کھڑے کرتے ہیں۔پی ایس بی نے اے ایف پی سے اس مایوس کن کارکردگی کی وجوہات پیش کرنے اور کھلاڑیوں کے انتخاب کی بنیاد کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 پی ایس بی کا کہنا ہے کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ منتخب کردہ کھلاڑیوں کی تیاری کس طرح کی گئی تھی اور کس معیار پر ان کا انتخاب ہوا۔پی ایس بی نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو سات دن کے اندر جواب جمع کروانے کی ہدایت دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں