پی سی بی ایچ ای سی انٹرورسٹی ٹورنامنٹ اکتوبر میں شروع ہوگا

پی سی بی ایچ ای سی انٹرورسٹی  ٹورنامنٹ اکتوبر میں شروع ہوگا

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے 10اکتوبر سے ملک بھر میں پی سی بی ، ایچ ای سی انٹرورسٹی ٹورنامنٹس کے افتتاحی ایڈیشن کی میزبانی کریگا۔

ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ٹورنامنٹس ہونگے ، 40اوورز کا خواتین کا ٹورنامنٹ 10اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 25یونیورسٹیز حصہ لیں گی جنہیں پانچ زونز میں تقسیم کیا جائے گا، مناسب وقت پر شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ مردوں کا ٹورنامنٹ 50اوورزکے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جو 15اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں کل 127یونیورسٹیز حصہ لیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں