الاؤنسز بند، گھر کا کرایہ و بجلی بل کے پیسے نہیں:کپتان ہاکی ٹیم

 الاؤنسز بند، گھر کا کرایہ و بجلی بل کے پیسے نہیں:کپتان ہاکی ٹیم

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان عماد شکیل نے کہاہے کہ حالیہ ماہ میں بہتر کارکردگی کے باوجود کھلاڑیوں کو یومیہ الاؤنسز نہیں مل رہے ۔

 ایک خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ٹیم کی کارکردگی میں کسی کا کوئی تعاون نہیں بلکہ لڑکوں کی اپنی محنت ہے ۔ ہمارے حالات یہ ہیں کہ محکمانہ نوکریاں ختم ہونے پر مالی حالات پہلے ہی خراب ہیں۔ کئی کھلاڑی غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور بعض گھر کا کرایہ ادا کرنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔ ہاکی فیڈریشن نے ہمیں آگاہ کیا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے جو گرانٹ دی تھی وہ ہم نے ٹیم کو بیرون ملک لے جانے کے اخراجات میں خرچ کر دی۔ حکومت فنڈز دے گی تو ہم کھلاڑیوں کو الاؤنسز دے سکیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں