انگلینڈ کیخلاف سیریز کا وقت پاکستان کیلئے اہم : شان مسعود

انگلینڈ کیخلاف سیریز کا وقت پاکستان کیلئے اہم : شان مسعود

کراچی (سپورٹس ڈیسک پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہاہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کا وقت پاکستان ٹیم کیلئے بہت اہم ہے ۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ قومی ٹیم کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف کافی غلطیاں کیں جن سے سیکھنا ہو گا، شکست کے بعد تبدیلیاں کرنا آسان ہے لیکن آگے جانا ہے تو کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہو گا، کھلاڑیوں کو شکست کا افسوس ہے ، وہ اچھے نتائج دینے کے خواہاں ہیں۔ شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم دونوں باتیں سامنے رکھنی ہوتی ہیں، رضوان کے بعد اگر کوئی وکٹ کیپر ہے تو وہ سرفراز ہے ۔ چیمپئنز ون ڈے کپ میں اچھی تیاری ہوئی، جس میں فٹنس کا بھی علم ہوا ہے ، جب ٹیم ہارتی ہے تو کپتان کے طور پر برا لگتا ہے ، آئیڈیل آغاز نہیں ہوا، جب ہارتے ہیں تو احتساب ہوتا ہے ۔ ریڈ بال کے لیے ذہنی اور جسمانی فٹنس بہتر کرنا ہو گی، ہماری فزیکل اور مینٹل کنڈیشن دنیا کی دوسری ٹیمز کی طرح ہونی چاہیے ، اگر پاکستان کو بہتر ٹیسٹ ٹیم بننا ہے تو فزیکل اور مینٹل فٹنس کو بہت بہتر بنانا ہو گا۔ عامر جمال انجری سے واپس آ رہے ہیں، کھلاڑیوں کی فٹنس کو دیکھتے ہوئے فی الحال ایک ٹیسٹ کیلئے ٹیم بنائی ہے ، سپورٹس میں پریشر ہوتا ہے ، کسی بھی کھلاڑی کو ہارنا برادشت نہیں ہوتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں