چیمپئنز ٹرافی :پاکستان جانے کافیصلہ حکومت کریگی :بھارتی بورڈ

 چیمپئنز ٹرافی :پاکستان جانے کافیصلہ حکومت کریگی :بھارتی بورڈ

کانپور(سپورٹس ڈیسک ) بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کانپور ٹیسٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے۔۔

 پاکستان جانے کا فیصلہ حکومتی منظوری سے ہوگا تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ہم بین الاقوامی دوروں کیلئے ہمیشہ حکومت سے اجازت لیتے ہیں، حکومت پر منحصر ہے کہ فیصلہ کرے کہ بھارتی ٹیم کو کس ملک میں جانا چاہئے یا نہیں جانا چاہئے ، حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کی پابندی کریں گے ۔واضح رہے کہ بھات نے 2008 کے بعد سے دو طرفہ کرکٹ کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کیا اور دونوں ممالک صرف آئی سی سی ایونٹس میں ہی ایک دوسرے کیخلاف کھیلتے ہیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک ہوناہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں