ٹاپ کراٹے کاز سعدی عباس کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے ٹاپ کراٹے کاز سعدی عباس نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔سعدی عباس نے اعلان کیا ہے۔۔
کہ وہ ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے ، ہدف ملک میں اپنے شائقین کے سامنے گولڈ میڈل جیتنا ہے ۔واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز آئندہ برس پاکستان میں ہوں گے ۔پاکستانی کھلاڑی نے ایشیاء اور ساؤتھ ایشیاء کی سطح پر پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز جیتنے کے علاوہ دیگر کئی بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔