پی سی بی نے ون ڈے کپتان بابراعظم کا استعفیٰ منظور کرلیا

 پی سی بی نے ون ڈے کپتان بابراعظم کا استعفیٰ منظور کرلیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پی سی بی نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم کا استعفیٰ منظور کرلیا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے۔

 کہ سلیکشن کمیٹی کو مستقبل میں وائٹ بال کرکٹ کی حکمت عملی بنانے کا عمل شروع کرنے کا کام سونپا گیا ہے جس میں نئے کپتان کی سفارش بھی شامل ہے ۔ اگرچہ پی سی بی نے بابر اعظم کی وائٹ بال کے کپتان کے طور پر حمایت کی تھی لیکن ان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ایک کھلاڑی کے طور پر بہت زیادہ توجہ دینے کی خواہش ظاہر کرتا ہے ۔یہ فیصلہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستان کرکٹ سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔پی سی بی بابراعظم کے بطور وائٹ بال کپتان کنٹروبیشن، ٹیم کی ضروریات کو ترجیح دینے کی صلاحیت اور پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن کو تسلیم کرتا ہے ۔پی سی بی بابر اعظم کی حمایت جاری رکھے گا، اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ان کے پاس ورلڈ کلاس بیٹر اور ٹیم کے سینئر ممبر دونوں کے طور پر پیش کرنے کے لیے ابھی بھی بہت کچھ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں