سری لنکن سپنرپراوین جیا و کراما پر ایک سال کی پابندی
دبئی (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی نے سری لنکا کے سپنر پراوین جیا و کراما پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپنر پراوین جیا و کراما پر انٹرنیشنل کرکٹ اور لنکا پریمیئر لیگ میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی تسلیم کی، ان پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی ہے ۔ ایک سالہ پابندی میں 6 ماہ کی معطلی بھی شامل ہے ۔