پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

 پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور بنگلادیش کے شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز ہوں گے ، ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں میچ ریفری کی حیثیت سے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہونگے ۔ نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی اور پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر کے فرائض انجام دینگے ،دوسرے ٹیسٹ کیلئے کمار دھرما سینا اور کرسٹوفر گیفینی آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ شرف الدولہ سیکت تھرڈ امپائر ہوں گے ۔ پاکستان کے راشد ریاض چوتھے امپائر ہونگے ۔راولپنڈی میں تیسرے ٹیسٹ کیلئے کرسٹوفر گیفینی اور شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز کے فرائض سرانجام دینگے جبکہ کمار دھرما سینا تھرڈ امپائر ہوں گے ۔ فیصل آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض نبھائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں