ملتان :انگلش کھلاڑی اور کوچز کا پچ کا معائنہ

ملتان :انگلش کھلاڑی  اور کوچز کا پچ کا معائنہ

ملتان(سپورٹس رپورٹر)روایت پسند انگلینڈ نے روایت توڑ دی اور پچ کا معائنہ کیا،گزشتہ روز انگلش کیمپ میں موجود جمی اینڈرسن کو پچ دیکھنے کی بے چینی تھی۔۔

 لیکن پچ کور تھی ،گرائونڈ سٹاف نے جمی اینڈرسن کے کہنے پر ایک پچ سے کورز ہٹائے اورانگلش کھلاڑی اور کوچزنے قریب سے پچ کا معائنہ کیا،عام طور پر میزبان ملک پچ کی رونمائی آخری لمحات میں میچ سے ایک روز قبل کیا کرتے ہیں جبکہ ملتان سٹیڈیم میں دوسری پچ پر بھی کور ہے یہ فیصلہ باقی ہے کہ میچ کس پچ پر کھیلا جائے گا،انگلش کیمپ کو پچ معائنہ کے بعد گرائونڈ سٹاف نے پچ ڈھانپ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں