جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے نیا قومی ریکارڈ بنادیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے نیا قومی ریکارڈ بنادیا، وہ تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کرنے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ۔
عثمان خان نے پریذیڈنٹ کپ میں 131 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ ایشال ایسوسی ایٹس کے عثمان خان 132 گیندوں پر 201 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے ۔ایس این جی پی ایل کے خلاف میچ میں عثمان نے پاکستان کی تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری بنائی۔اس سے قبل تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ شرجیل خان کا تھا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 2022 میں 133 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی تھی۔