شان 4سال ،عبداللہ 15ماہ بعد سنچری بنانے میں کامیاب

شان 4سال ،عبداللہ 15ماہ بعد سنچری بنانے میں کامیاب

ملتان(سپورٹس رپورٹر)شان مسعود چار سال اورعبداللہ شفیق 15ماہ بعدسنچری بنانے میں کامیاب ہوئے ،انگلینڈکے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں دونوں پاکستانی بلے بازوں نے سنچریاں کیں ۔۔

دونوں نے اپنی 5ویں سنچری سکور کی ،شان مسعود نے چار سال بعد سنچری بنائی انہوں نے 2020 میں انگلینڈکے خلاف سنچری سکور کی اور 156رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ عبداللہ شفیق نے 15ماہ کے تعطل کے بعد 100رنز کی اننگز کھیلی انہوں نے جولائی 2023 میں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں ڈبل سنچری بنائی تھی ،گزشتہ روز انہوں نے اپنی ففٹی اور سنچری چھکا لگاکرمکمل کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں