بھارت سمیت سب ٹیمیں پاکستان آئیں گی :محسن نقوی

بھارت سمیت سب ٹیمیں پاکستان آئیں گی :محسن نقوی

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم سمیت تمام ٹیمیں پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرے گی۔

لاہور میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بھارتی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے ۔ ابھی تک ایسی کوئی چیز نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ ملتوی یا منسوخ ہو جائیں۔آئی سی سی چیمپنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی 19 فروری 2025 کو شروع ہوگا ، فائنل میچ 9 مارچ کو ہونا ہے ۔ میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں ہونے والے ہیں۔

پاکستان نے 1996 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سے کسی بڑے آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی نہیں کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں