بنگالی کرکٹرشکیب الحسن نے خاموشی توڑ کر معافی مانگ لی

بنگالی کرکٹرشکیب الحسن نے خاموشی توڑ کر معافی مانگ لی

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک )بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے خاموشی توڑ تے ہوئے معافی مانگ لی اورآخری ٹیسٹ میچ میں ہوم گراؤنڈ میں سپورٹ کرنے کی اپیل کر دی۔

سوشل میڈیا پیغام میں شکیب الحسن نے طالبعلموں کے احتجاج کے دوران خاموشی پر معافی مانگی اورکہامیری خاموشی پر جنہیں دکھ پہنچا ہے میں خلوص دل سے معافی مانگتا ہوں، میں اپنے فینز کی حاضری کے دوران کھیل کو خیر باد کہنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تحریک کے دوران جن طالب علموں نے قربانیاں دیں انہیں بڑے احترام سے دیکھتا ہوں، تحریک کے دوران جو شہید ہوئے یا زخمی ہوئے وہ بھی میرے لیے قابلِ احترام ہیں۔ میں ان فیملیز کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں، میری خاموشی سے جن کو دکھ ہوا معافی مانگتا ہوں، میں آپ سب کے احساسات کو عزت دیتا ہوں اور خلوص دل سے معافی مانگتا ہوں، میں بھی آپ کی جگہ ہوتا تو اپ سیٹ ہوتا۔ کہ میں آخری میچ کھیل رہا ہوں، میں آپ سب کے ساتھ مل کر گڈ بائے کہنا چاہتا ہوں، الوداع کے موقع پر میں اپنے فینز کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں