ہمیں جیت کیلئے راستہ نکالنا سیکھنا :قومی کپتان شان مسعود

 ہمیں جیت کیلئے راستہ نکالنا سیکھنا :قومی کپتان شان مسعود

ملتان (سپورٹس رپورٹر )قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہاہے کہ ہم 20 کیا اچھے انداز سے 10 وکٹیں بھی نہیں لے رہے ۔۔

جو بہت ہی مایوس کن بات ہے ۔انگلینڈ سے بدترین شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے بڑھ کر کوئی اور مایوسی نہیں ہو سکتی، ہار ہمیشہ مایوسی دیتی ہے ، 20 وکٹیں حاصل کیے بغیر آپ ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکتے ، انگلینڈ نے راستہ نکالا اور 20 آؤٹ کیے ، ہمیں انگلینڈ نے راستہ نکالنا سکھایا ہے ، انگلینڈ نے اچھے عزم کا مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔ پہلی اننگز میں ٹیم نے اچھا سکوربنایا تھا، ہمیں دوسری اننگز اچھی کھیلنی چاہیے تھی، ہم میچ سیٹ کر کے ہار رہے ہیں، ہمیں جیت کیلئے راستہ نکالنا سیکھنا ہے ، ہمیں طریقہ نکالنا ہے کہ پہلی اننگز اچھی کھیلنے کے بعد میچ پراپنی گرفت برقرار کیسے رکھی جائے ۔ ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں، ہم پچزکے لیے اپنی ضرورت اور سکواڈ بتاتے ہیں، دوسرے ٹیسٹ کے لیے بیٹھیں گے اور اچھا کمبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گے ۔ بابراعظم پاکستان کا بہترین بیٹر ہے ، وہ ایک اننگز کی دوری پر ہیں ،دوسری جانب انگلش کپتان اولی پوپ نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک سپیشل جیت ہے ، اس جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے ۔ جیک لیچ کی واپسی سے بہت فائدہ ہوا، جیک لیچ بیٹرزکو چیلنج کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ایسی پچ پر آپ کو فوکس کرکے موقع کی تلاش رہتی ہے ۔ میچ کے چوتھے روز یکے بعد دیگرے وکٹیں ملنے کی وجہ سے موقع ملا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں