احمدشہزادکاقومی کھلاڑیوں کوبالی ووڈفلم ‘‘لگان ’’دیکھنے کامشوہ

 احمدشہزادکاقومی کھلاڑیوں کوبالی  ووڈفلم ‘‘لگان ’’دیکھنے کامشوہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے کھلاڑیوں کو بالی ووڈ معروف لگان دیکھنے کا مشورہ دیدیا۔سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے۔۔

 احمد شہزاد نے پاکستانی پلیئرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں بیٹنگ ٹریک بناکر پاکستان نے شکست خوردہ ہونے کا ثبوت دیا۔

انہوں نے بورڈ اور کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی جذبے کیلئے لگان فلم دیکھیں کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی جیب سے پیسے خرچ کرنے ہیں، آپ لوگوں کو ملک کی عزت کا کوئی خیال ہی نہیں ہے ۔پاکستانی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر جو ٹیم آرہی ہے مندر کے گھنٹے کی طرح بجا کر جارہی ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں، ٹیم میں تبدیلیاں ناگزیر ہوچکی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں