قذافی سٹیڈیم رین واٹر مینجمنٹ منصوبے میں بڑی پیشرفت

قذافی سٹیڈیم رین واٹر مینجمنٹ  منصوبے میں بڑی پیشرفت

لاہور (سپورٹس ڈیسک )قذافی سٹیڈیم میں رین واٹر مینجمنٹ منصوبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ، واٹر ٹینک کی چھت کے لئے کنکریٹ ڈال کر سول سٹرکچر کو مکمل کر لیاگیا ۔

قذافی واٹر ٹینک کا کام یکم ستمبر کو شروع کیا گیا تھا اور اسے دسمبر میں مکمل ہونا تھا لیکن اب یہ دو ماہ قبل مکمل کیا جا رہا ہے ۔مزید برآں واٹر ٹینک سے ملحقہ ڈرینوں کی کنکریٹ والز کا کام بھی جاری ہے ،اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو واٹر ٹینک کا کام مکمل کرنے کے بعد شٹرنگ کو بھی نکال لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں