بین سٹوکس فٹ ،پریکٹس سیشن میں پوری رفتا ر سے باؤلنگ

بین سٹوکس فٹ ،پریکٹس سیشن میں پوری رفتا ر سے باؤلنگ

ملتان (سپورٹس رپورٹر)بین سٹوکس انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے لئے تیار ہیں ،وہ مکمل طور پر فٹ ہوگئے ہیں اور گزشتہ روز بھرپور پریکٹس سیشن کے دوران پوری رفتار سے باؤلنگ کی ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے بالکل فٹ دکھائی دے رہے ہیں جو ملتان کی اسی پچ پر کھیلے جانے کا امکان ہے جس پر ریکارڈ ٹیسٹ رنز بنے ۔بین سٹوکس اگست کے آغاز سے ہیمسٹرنگ انجری کے باعث کھیل سے باہر ہیں،انہوں نے منگل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کے لئے گزشتہ روز نیٹ میں پوری رفتار سے گیند کیا۔انگلش ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کرس ووکس کی جگہ ٹیم میں آئیں گے اور آل راؤنڈر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں