پاکستان کیلئے کھیلنا ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے :کامران غلام

 پاکستان کیلئے کھیلنا ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے :کامران غلام

ملتان (سپورٹس رپورٹر ) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے کہاہے کہ اپنی خوشی بتا نہیں سکتا۔۔

 یہ ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلے ۔ میں فٹنس ٹیسٹ کے لیے آیا، خواہش تھی اس بار نام آئے ، جب نام آیا تو بہت خوشی ہوئی، سب سے پہلے بھائیوں کو اور گھر میں بتایا تو وہ بھی بہت خوش تھے ، مجھے ڈومیسٹک کرکٹ نے بہت مدد کی ہے ، چودہ پندرہ برس کی محنت ہے ۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں ہر طرح کے بولرز اور کنڈیشنز میں کھیل کر تجربہ آ جاتا تھا، میں کلب کی سطح پر بھی چیلنج سمجھ کر کھیلتا تھا اور مجھے لگتاتھا کہ پاکستان کے لیے نام آئے گا، اظہر محمود نے مجھے بتایا کہ میں ڈیبیو کر رہا ہوں تو خوشی ہوئی۔ میں نے اس دن کا بہت انتظار کیا ہے ، نوجوانوں کو یہی پیغام ہے کہ مایوس نہ ہوں دل لگا کر محنت کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں