کامران غلام کی 2022 میں حارث سے تھپڑ کی ویڈیو دوبارہ وائرل

کامران غلام کی 2022 میں حارث  سے تھپڑ کی ویڈیو دوبارہ وائرل

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو پر سینچری سکور کرنیوالے کامران غلام کو پی ایس ایل میچ کے دوران لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو پھر وائرل ہوگئی۔

جیسے ہی کامران غلام کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ ہوا، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ایک پرانی متنازع ویڈیو دوبارہ منظر عام پر آگئی۔سال 2022 میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے لاہور قلندرز کے ایک میچ کے دوران غلام کو کیچ چھوڑنے کے بعد میدان میں تھپڑ مار دیا تھا جس کی ویڈیوز خوب وائرل ہوئیں تھی تاہم دونوں کھلاڑیوں نے جلدی صلح کرلی تھی اور انہیں گلے لگایا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں