مشتاق احمد ایک بار پھر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سے منسلک

مشتاق احمد ایک بار پھر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سے منسلک

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر جوائن کر لیا۔مشتاق احمد جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش کے سپن بولنگ کوچنگ کی ذمے داری نبھائیں گے ۔

بنگلہ دیش کرکٹ کے آپریشنز منیجر شہریار نفیس نے کہاہے کہ مشتاق احمد جب بھی دستیاب ہونگے وہ سیریز بائی سیریز ہمارے ساتھ کام کرینگے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل مشتاق احمد نے اگست میں بنگلہ دیش ٹیم کے دورۂ پاکستان میں بھی ذمے داریاں نبھائی تھیں۔جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں