پیرس اولمپکس میں میڈلز جیتنے والی بھارتی شوٹر پھر تنقید کی زد میں

پیرس اولمپکس میں میڈلز جیتنے والی  بھارتی شوٹر پھر تنقید کی زد میں

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )پیرس اولمپکس میں 2 برانز میڈلز جیتنے والی خاتون شوٹر منو بھارکر کو ایک بار پھر اپنے ملک میں تنقید کا سامنا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خاتون شوٹر کی فیشن شو کے لیے ریمپ پر واک کرنے کی ویڈیووائرل ہوئی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق منو بھاکر پر ریمپ پر واک کرنے کی وجہ سے بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی ہے ۔منو بھاکر نے کہا کہ میرے لیے فیشن شو میں واک کرنے کا تجربہ بڑا شاندار رہا، جن لوگوں نے میرے لیے اچھے الفاظ کا استعمال کیا، ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کو صرف ایک چیز کے لیے محدود نہیں کرنا چاہیے ، نفرت کرنے والے ہمیشہ نفرت پھیلاتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں