وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ میرے معاملے پر نوٹس لیں:نوح دستگیر بٹ

وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ میرے معاملے پر نوٹس لیں:نوح دستگیر بٹ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ میرے معاملے پر نوٹس لیں۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈل جیتنا خواب ہے ۔۔

چاہے پاور لفٹنگ میں ہو یا ویٹ لفٹنگ میں۔ اگلا ہدف دسمبر میں ہونے والی ایشین کلاسک چیمپئن شپ ہے ، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔ حکومت کو پاور لفٹنگ کو سپورٹس بورڈ کے ساتھ منسلک کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں