نیوزی لینڈ کی بھارت میں 36 سال بعد ٹیسٹ میں فتح
بنگلورو(اسپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ ہرا کر تاریخ رقم کردی۔
بنگلورو کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ نے 1988 کے بعد پہلی بار بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے میں کامیاب ہوا۔قبل ازیں پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 46رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی جو انکا ٹیسٹ کرکٹ کا چوتھا کم ترین سکور تھا، دوسری اننگز میں ہندوستان نے واپسی کی تاہم جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے 402 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں انہیں جیت کیلئے محض 107 رنز کا ہدف ملا تھا جسے کیویز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے تاریخی فتح سمیٹی ۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے 173جبکہ میٹ ہنری نے 8 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے ۔