وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹیسٹ  کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )وکٹ کیپربیٹرمحمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے ۔

 محمد رضوان نے 57 ویں اننگز کھیل کر ٹیسٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے ۔ اس سے قبل بطور وکٹ کیپر 2 ہزار رنز بنانے والوں میں سرفراز احمد 3 ہزار 31 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل 2 ہزار 648، معین خان 2 ہزار 581 اور امتیاز احمد 2 ہزار 10 رنز کیساتھ فہرست میں موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں