سری لنکا اے کا دور ہ پاکستان پی سی بی نے وینیوفائنل کرلیا

سری لنکا اے کا دور ہ پاکستان  پی سی بی نے وینیوفائنل کرلیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا اے ٹیم کی میزبانی کیلئے وینیوفائنل کرلیا، اسلام آباد کلب آئندہ ماہ سری لنکا اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان پانچ میچوں کی ریڈ اور وائٹ بال سیریز کی میزبانی کرے گا۔

سری لنکا اے اپنے پہلے دور ہ پاکستان میں 11 سے 21 نومبر تک دو چار روزہ میچ کھیلے گی ۔ اس کے بعد 25، 27 اور 29 نومبر کو پچاس اوورز کے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔سری لنکا اے کی ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور تین روز کی پریکٹس کے بعد وہ 11 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے چار روزہ میچ میں شاہینز کے مقابل ہوگی۔ دونوں چار روزہ میچ صبح ساڑھے نو بجے جبکہ ون ڈے میچز دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں