صومالی مسلمان خاتون فٹبالر پر لباس کی وجہ سے پابندی
لندن(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کی فٹ بال گورننگ باڈی نے صومالیہ سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون فٹبالر اقرا اسماعیل کو ایک میچ میں شارٹس کے بغیر کھیلنے سے روکے جانے کے بعد کہا ہے کہ۔۔۔
خاتون کھلاڑیوں کو تمام مقابلوں میں اپنے عقائد کے مطابق لباس زیب تن کرکے کھیلنے کی اجازت ہے ۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فٹ بال ایسوسی ایشن (ایف اے ) نے کہا کہ وہ دو روز قبل پیش آنے والے واقعے سے باخبر ہیں اور اقرا اسماعیل نے انسٹاگرام میں ویڈیو بیان میں انکشاف کیا تھا کہ گریٹر لندن ویمنز فٹ بال لیگ (جی ایل ڈبلیو ایف ایل) کے میں یونائیٹڈ ڈریگنز کی ٹیم کے لیے متبادل کے طور پر کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ انہوں نے پاؤں تک جسم کو ڈھکا ہوا لباس پہنا ہوا تھا۔ کھلاڑی نے کہا کہ اگر ہم شارٹس نہیں پہنتے تو ہم نہیں کھیل سکتے جو مجھے بتایا گیا ہے ، تو ایسے میں اپنے اصولوں پر قائم رہی اور کھیلنے کی اجازت نہیں ملی۔ اس طرح کے اقدامات سے ان کی طرح کی خواتین کے لیے ان مقابلوں میں حصہ لینا مشکل بنایا گیا ہے حالانکہ اقرا اسماعیل مسلمان لڑکیوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کی حامی ہیں۔