بھارت کوکیویزکے ہاتھوں کلین سویپ تھکاوٹ کی وجہ سے ہوا:کلارک

بھارت کوکیویزکے ہاتھوں کلین سویپ تھکاوٹ کی وجہ سے ہوا:کلارک

میلبرن(سپورٹس ڈیسک ) سابق آسٹریلوی کمنٹیٹر و کپتان مائیکل کلارک نے کیویز کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کے کلین سویپ کی وجہ ٹیم کی تھکاوٹ کو قرار دیا ہے ۔

بارڈ گواسکر ٹرافی کے آغاز سے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل کلارک نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر روہت الیون کو شکست کی بڑی وجہ ذہنی تھکاوٹ تھی ، کچھ پلئیرز کی باڈی لینگویج دیکھ صاف اندازہ ہورہا تھا کہ وہ تھکے ہوئے تھے ۔ مجھے امید ہے کہ برڈر گواسکر ٹرافی سے قبل بھارت کے اہم بیٹرز روہت شرما اور ویرات کوہلی مکمل ردھم میں آجائیں گے ۔، ان کی قابلیت اور تجربہ کا امتحان مشکل وقت میں ہوگا۔ بھارتی ٹیم جانتی ہے کہ انہوں نے یہاں آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ اب بھی کافی ٹیلنٹ اور اس خود اعتمادی کے ساتھ یہاں آئیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں