چیمپئزٹرافی:آئی سی سی تاحال پی سی بی کے خط پرخاموش

چیمپئزٹرافی:آئی سی سی تاحال پی سی بی کے خط پرخاموش

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے تاحال پی سی بی کے خط کا جواب نہیں دیا،جس سے ظاہرہوتاہے کہ بھارت نے کچھ بھی تحریری نہیں دیا۔

 ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ بھارتی بورڈ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات پیش کرے ۔ کیونکہ اکتوبر 2024 کی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی شیڈول پر کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا اور براڈ کاسٹرز کے منظور شدہ شیڈول پر بھارت سمیت تمام کرکٹ بورڈز نے رضامندی ظاہر کی تھی لیکن 11 نومبر کو پاکستان میں ٹرافی ٹور اور ایونٹ لانچ سے عین پہلے بھارت نے نہ آنے کی بات کردی۔دوسری طرف آئی سی سی کے براڈ کاسٹنگ رائٹس خریدنے والی کمپنی کا صبر بھی جواب دے گیا۔ذرائع کے مطابق براڈ کاسٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ آئی سی سی نے براڈ کاسٹرز کو 2027ء تک کے میڈیا رائٹس 3 ارب ڈالرز میں دیئے تھے اور یقین دلایا تھا کہ اس سرکل میں پاک بھارت میچز لازمی ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں