پرتھ ٹیسٹ:بھارت کو آسٹریلیا پر 218 رنز کی برتری
پرتھ(سپورٹس ڈیسک )پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں دوسرے دن کے اختتام پر بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 172 رنز بنالیے ہیں۔یشسوی جیسوال 90 اور کے ایل راہول 62 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
بھارت کو میزبان آسٹریلیا پر 218 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی ٹیم 104 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔آسٹریلیا کی تمام وکٹیں فاسٹ بولرز نے حاصل کیں۔ جسپریت بمرا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہرشت رانا نے 3 اور محمد سراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پرتھ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 150 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جوش ہیزل ووڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2، 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔