جونیئر ٹینس :بوائز سنگلزکا ٹائٹل چین ،گرلزکاسری لنکاکے نام
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ Leg-2میں بوائز سنگلزکا ٹائٹل چین کے کھلاڑی ژی یوان گو نے جبکہ گرلز سنگلزکا ٹائٹل سری لنکا کی کھلاڑی دینارا ڈی سلوا نے اپنے نام کرلیا۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (PPL) کے زیر اہتمام ITF پاکستان سید دلاور عباس ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ Leg-2 اسلام آباد میں پاکستان ٹینس فیڈریشن (PTF) ٹینس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہو گئی۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے 80 جونیئر کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔بوائز سنگلز میں چین کے ژی یوان گو نے کوریا کے سیون جی کو 7-6(3)6-2 سے ہرا کر بوائز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔گرلز سنگلز کے فائنل میں سری لنکا کی دینارا ڈی سلوا نے قازقستان کی کیرولینا لیگائی کو 6-3,6-4 سے ہرا کر گرلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ طارق محمود مرتضیٰ چیئرمین اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن (ITA) اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ جی علی نون پی پی ایل مہمان خصوصی تھے ۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اعصام الحق قریشی صدر پی ٹی ایف اور کرنل ضیاء الدین طفیل سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف بھی اختتامی تقریب میں موجود تھے اور انعامات تقسیم کئے ۔