جونیئر ایشیا ہاکی کپ:پاکستان نے چین کو7-2 شکست دیدی
کراچی(سپورٹس ڈیسک )ورلڈکپ کوالیفائر جونیئر ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے چین کو دو کے مقابلے میں سات گول سے ہرادیا۔
پاکستان کی جانب سے پہلا فیلڈ گول 17ویں منٹ میں فیاض حمزہ نے کیا، پینلٹی کارنر کے ذریعے 22ویں منٹ میں سفیان خان نیدوسرا گول سکور کردیا، تیسرا فیلڈ گول 23ویں منٹ میں فیاض حمزہ نے بنایا، چوتھا فیلڈ گول 43ویں منٹ میں محمد عماد نے کیا، پانچواں فیلڈ گول 46ویں منٹ میں رانا ولید نے سکور کیا۔ چھٹا گول پینلٹی کارنر کے ذریعے 50ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے اور ساتواں فیلڈ گول 51ویں منٹ میں محمد مغیرہ نے سکور کیا۔چین کی جانب سے پہلا گول یانیو نے 24ویں منٹ میں دوسرا گول یوبو نے کھیل کے آخری منٹ میں اسکور کیا۔ کپتان حنان شاہد نے کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جیتنا بہت اہم ہوتا ہے ۔ کچھ غلطیاں ضرور ہوئی ہیں جن کو دور کرکے اگلے میچز میں بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے ۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 28 نومبر کو بنگلادیش کے خلاف، تیسرا 30 نومبر کو عمان جبکہ پول کا آخری میچ یکم دسمبر کو ملائشیا کے خلاف کھیلے گا۔