آئی پی ایل:بھارتی بورڈ کے سابق سیکرٹری میچ فکسنگ میں ملوث نکلے

آئی پی ایل:بھارتی بورڈ کے سابق سیکرٹری میچ فکسنگ میں ملوث نکلے

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )آئی پی ایل کے بانی للت مودی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سیکرٹری پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔۔

ایک انٹرویو میں للت مودی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سیکرٹری اور چنئی سپر کنگز کے شریک مالک سری نواسن پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل کی نیلامی کے عمل میں اپنی فرنچائز کو فائدہ پہنچانے کیلئے میچز میں کرپشن کی۔ آئی پی ایل کے دوسرے ایڈیشن میں انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف کو اپنی فرنچائز کا حصہ بنانے کیلئے چنائی سپر کنگز نے دھاندلی کی تھی، جس کی تصدیق کئی بڑے سپورٹس چینلز کے علاوہ دی گاریڈین اور کرک انفو نے بھی کی تھی۔ممکنہ طور پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ کسی اور فرنچائز کی جانب سے اینڈریو فلنٹوف کو نہ خریدنے سمیت اہم مقابلوں میں چنائی کے مقامی امپائرز کی تعیناتی تھا۔بانی للت آئی پی ایل للت مودی نے کہا کہ تمام تر میچ فکسنگ کے باوجود سری نواسن کی چنائی سپر کنگز میں 28.11 فیصد کی ملکیت برقرار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں