روس:قرآن مجید کی بے حرمتی کرنیوالے مجرم کو مزید 13سال قید
ماسکو (آن لائن)گزشتہ برس 20سالہ نوجوان کو مسجد کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی کے جرم میں 3 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔۔
جس کی سزا میں اب مزید 13 سال کا اضافہ کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے مجرم نیکیتا زواویل کو چیچنیا کے حوالے کیا تھا جہاں اسے ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم روس نے پچھلے ماہ نوجوان کو واپس بلاکر یوکرین کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں غداری کا مقدمہ چلایا ،عدالت نے نیکیتا کو غداری کا جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 13سال قید کی سزا سنا دی۔