ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب

ولیم ہیگ آکسفورڈ  یونیورسٹی کے چانسلر منتخب

لندن(اے ایف پی،رائٹرز،اے پی،مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے سابق رہنما اور سابق وزیر خارجہ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے 160 ویں چانسلر منتخب ہو گئے ۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ ولیم ہیگ نے 1982 میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی، اب وہ چانسلر کے رسمی عہدے پر فائز ہوں گے ۔ ولیم ہیگ کے فائنل راؤنڈ کی حریف ایلش انجیولینی نے 12 ہزار 609 کے مقابلے میں 11 ہزار 6 ووٹ حاصل کئے ۔ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر منتخب ہونے کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز سمجھتا ہوں۔واضح رہے سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کے لیے درخواست جمع کرائی تھی تاہم معروف برطانوی قانونی فرم میٹرکس چیمبرز نے سزایافتہ ہونے کے باعث عمران خان کو انتخاب کیلئے نا اہل قرار دیا تھا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں