جو حکومت کہے گی ہم کر ینگے :نائب صدر بھارتی بورڈ
ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت چل رہی ہے ۔
آئی سی سی بھی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کررہا ہے ، اس معاملے پر بی سی سی آئی کی پوزیشن یہ ہے کہ ہم وہ کریں گے جو ہم سے حکومت کرنے کو کہے گی جبکہ راجیو شکلا کی گفتگو سے قبل بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان سے بھی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چیمپئنز ٹرافی پر سوال ہوا تھا جس پر انہوں نے کھل کر انڈین حکومت کی پوزیشن بتانے کی بجائے بی سی سی آئی کے ایک بیان کا حوالیہ دیا اور کہا کہ بی سی سی آئی کا کہنا ہے انہیں پاکستان میں سکیورٹی تحفظات ہے اور ایسے میں دورہ کرنا ممکن نہیں، انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ اس حوالے سے بی سی سی آئی کا بیان دیکھے ۔