بھارتی بورڈ نے محمد شامی کو واپسی کیلئے سخت ڈیڈ لائن دے دی

بھارتی بورڈ نے محمد شامی کو واپسی  کیلئے سخت ڈیڈ لائن دے دی

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی بورڈ نے محمد شامی کو واپسی کیلئے سخت ڈیڈ لائن دے دی، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد شامی کے پاس سلیکٹرز کو اس بات پر راضی کرنے کے لیے ایک ہفتے سے بھی کم وقت ہے۔۔

 کہ وہ انہیں بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے منتخب کریں۔شامی حال ہی میں انجری کے بعد کرکٹ میں واپس آئے ہیں، مبینہ طور پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی طرف سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ بنگال کے لیے اپنے پہلے رنجی ٹرافی میچ میں متاثر کن کارکردگی کے بعد، شامی کا کچھ سید مشتاق علی ٹرافی میں جائزہ لیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں