انگلش لیگ:لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی نے میچز جیت لئے
لندن (سپورٹس ڈیسک)لیورپول نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو 0-2 گول سے ہرا دیا، مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا ۔۔
جبکہ چیلسی نے آسٹن ولا کو0-3 گول سے ہرا دیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 34 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے جبکہ آرسنل چیلسی کی ٹیمیں 25،25 مساوی پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔