بھارت سے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی۔پاکستان میں ہونے والے۔۔
مینز بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت سے انکار پر بھارت کو ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کردیا گیا۔پاکستان کے سید سلطان شاہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ۔ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا26 واں اجلاس ملتان میں ہوا جس میں 7 ممالک نے شرکت کی جبکہ بھارت ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بورڈ سربراہاں آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اس دوران پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے انکار پر خوب بحث ہوئی۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لینے کی تصدیق کردی۔ ورلڈ کپ اگلے سال نومبر دسمبر میں بھارت میں ہونا تھا۔